اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل ڈگر سے ہٹ چکا ہےغیور اختر

چند مفاد پرستوں اور ناعاقبت اندیش لوگوں نے تھیٹر کو فحاشی اور ذومعنی جگت بازی کا گڑھ بنا دیا ہے.

رائٹرز نئے موضوعات پرکام کریں کیونکہ لوگ اب فرسودہ کہانیوں سے تنگ آ چکے ہیں، غیور اختر۔ فوٹو : فائل

JARANWALA:
سنیئر اداکار غیور اختر نے کہا ہے کہ موجودہ اسٹیج ڈرامہ اپنی اصل ڈگر سے ہٹ چکا ہے جسے واپس لانے کے لیے طویل جدوجہد کی ضرورت ہے ۔


رائٹرز نئے موضوعات پرکام کریں کیونکہ لوگ اب فرسودہ کہانیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیج ڈرامہ ڈپریشن کے شکار عوام کے لیے تفریح کا ایک بڑا ذریعہ ہے مگر چند مفاد پرستوں اور ناعاقبت اندیش لوگوں نے اسے فحاشی اور ذومعنی جگت بازی کا گڑھ بنا دیا ہے۔ آج کل اسٹیج ڈرامہ میں جو کچھ ہورہا ہے اسے آرٹ کہنا تھیٹر اور فن کی توہین کے مترادف ہے۔ بازاری گفتگو کرنیوالے فنکاروں اور ڈرامہ پروڈیوسرز کو تاحیات کام کرنے پر پابندی لگا دینی چاہیئے۔
Load Next Story