فرانس کے صدارتی انتخابات میں مارین لی پین نے سبقت حاصل کرلی
2 کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل، مارلی کو24.38 اور حریف میکرون کو22.19 فیصد ووٹ ملے ہیں۔
فرانس کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے لیے 2 کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے تاہم مارین لی پین کی پہلی اور امینوئل میکرون کی دوسری پوزیشن ہے۔
مارین لی پین کہتی ہیں کہ اگر وہ جیت گئیں تو فرانس یورپی یونین چھوڑ دے گا۔ فرانس کے صدارتی انتخاب میں پاکستانی نژاد شہریوں نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ ماری لی پین کو 24.38 فیصد اور میکرون کو 22.19 فیصد ووٹ ملے ہیں۔ اب ان کے درمیان حتمی ٹاکرا 7 مئی کو ہوگا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ صدارتی امیدوار میکرون ایک سال قبل موجودہ صدر فرانسو اولاند کے وزیرخزانہ تھے اور انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کابینہ سے الگ ہوئے اور اپنی نئی جماعت بنائی۔ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو بیدار کیا اور اپنے ساتھ ملایا۔ انہیں یہ کامیابی نوجوانوں کے سرگرم ہونے پر ملی ہے۔
دوسری جانب فرانس کی سوشلسٹ اور رپبلکن پارٹی نے امینوئل مکیرون کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔