دورہ جنوبی افریقہ ٹیم کو ماہر نفسیات کا ساتھ حاصل نہ ہوگا
انضمام کوہیڈکوچ واٹمورکی مخالفت کے باعث بیٹنگ کنسلٹنٹ مقررنہیں کیا گیا
دورئہ جنوبی افریقہ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا۔
کھلاڑیوں کو اس بار ماہر نفسیات کا ساتھ حاصل نہ ہوگا، انضمام الحق بھی بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ ٹور پر نہیں جائینگے۔ ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور، بولنگ کوچ محمد اکرم ، فیلڈنگ کوچ فائونٹین اورمنیجر نوید اکرم چیمہ اسکواڈ کے ہمراہ ہونگے۔
بھارت کیخلاف سیریز سے قبل تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنیوالے انضمام بطور مبصر ایک چینل سے معاہدے کے سبب ٹیم کے ساتھ نہیں گئے تھے، سابق کپتان کی دورئہ جنوبی افریقہ کیلیے بھی خدمات حاصل کیے جانے کی اطلاعات تھیں، انھوں نے ٹیم کیساتھ کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا مگر فیصلہ اسکے برعکس ہوا۔
ذرائع کے مطابق انضمام کو ہیڈ کوچ واٹمور کی مخالفت کے باعث بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر نہیں کیا گیا، معاملات طے پا چکے تھے لیکن کوچ نے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف سے کہا کہ بیٹنگ کنسلٹنٹ کی مستقل تقرری کے بعد میری کیا ذمہ داریاں ہونگی؟ بیٹسمینوں کی کوچنگ کیلیے میری مہارت سے استفادہ نہیں کیا جائیگا تو کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،واٹمور کا کہنا تھا کہ کسی بھی سابق بیٹسمین کو صرف تربیتی کیمپ تک محدود رکھا جائے۔
ماہر نفسیات مقبول بابری کو بھی جنوبی افریقہ نہ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مینجمنٹ میں مجموعی طور پر3 تبدیلیاں کی گئیں، ڈاکٹر سہیل سلیم، وڈیو اینالسٹ محمد طلحہٰ اور مساجر ملنگ علی کو بھی شامل کیا گیا ہے، یاد رہے بھارت جانے والے مساجر اختر کار حادثے میں پولیس اہلکار کو کچلنے کے بعد جیل میں قید ہیں۔