پاکستان سپر لیگ تمام ٹاپ کرکٹرز اہم معاملات سے دور رہیں گے
ٹیم کی آج روانگی، ایونٹ کے آغازپرواپسی، پلیئرزنے ایم ڈی کوتشویش سے آگاہ کردیا، ڈائمنڈکیٹیگری کی بنیادی قیمت1 لاکھ ڈالر
پاکستان کے تمام ٹاپ کرکٹرز سپر لیگ کے معاملات سے دور رہیں گے۔
ٹیم اتوار کو جنوبی افریقہ روانہ ہو رہی ہے اور ایونٹ کے آغاز والے دن ہی واپس آئے گی، ایسے میں بڈنگ، فرنچائزز کی تشکیل و دیگر تمام امور میں اہم کھلاڑیوں کا کوئی عمل و دخل نہیں ہو گا، اس حوالے سے ہفتے کو میٹنگ میں پلیئرز نے ایونٹ کے ایم ڈی کو تشویش سے بھی آگاہ کر دیا، ہفتے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ایک میٹنگ کا اہتمام ہوا جس میں ایونٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر سلمان سرور بٹ نے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔
ذرائع نے نمائندہ ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ سب سے پہلے ایم ڈی نے پلیئرز کو بتایا کہ نیلامی میں 75 مقامی کھلاڑیوں کو شامل کیا جائے گا اور ان کا انتخاب قومی سلیکشن کمیٹی کرے گی، ڈائمنڈ، پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگری کی بنیادی قیمت بالترتیب ایک لاکھ، 75،50 اور 25 ہزار ڈالر جبکہ ایمرجنگ کی5 سے 10 ہزار ہوگی۔
انھوں نے جب کھلاڑیوں کو سوالات کرنے کی اجازت دی تو سب سے پہلے یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ قومی اسکواڈ تو جنوبی افریقہ روانہ ہو رہا ہے اور ایونٹ کے آغاز والے دن ہی واپس آئے گا، ایسے میں فرنچائزز اور بڈنگ کے معاملات اور ٹیم کیسے تشکیل دی جائے گی، سلمان سرور نے انھیں یقین دلایا کہ ہر معاملے میں رائے ضرور لیں گے۔
یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ ٹیسٹ تک محدود کرکٹرز کو بھی ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنے کا موقع ملے گا یا نہیں، اس پر ایم ڈی نے یقین دلایا کہ تمام پلیئرز کے ساتھ یکساں برتائو کیا جائے گا۔ یاد رہے مجوزہ پی ایس ایل کا انعقاد 25 مارچ سے 7اپریل تک ہونا ہے، پاکستانی ٹیم دورئہ جنوبی افریقہ میں اپنا آخری میچ 24 مارچ کوکھیلے گی۔