دہشتگردی کے خلاف حکومتی اقدامات سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی سرتاج عزیز

سیاحت کے فروغ کے لئے سرکاری ونجی شعبے کی شراکت، انفرا اسٹرکچر اور اچھے ہوٹل لازمی ہیں، سرتاج عزیز

پاکستان میں دنیا کے طویل القامت گلیشیئر اور 8 بلند ترین چوٹیوں میں سے 5 پاکستان میں موجود ہیں، مشیرخارجہ : فوٹو : فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف حکومتی اقدامات کےعزم سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی اور اسی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا۔

اسلام آباد میں نیشنل ٹورازم کانفرنس سے خطاب مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال فرمایا ہے, ہمارا ملک سیروتفریح کے لئے بہترین ملک ہے جس میں دنیا کے طویل القامت گلیشیئر موجود ہیں قدرتی جھیلیں ہرسال دنیا بھر کے لاکھوں سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں، دنیا کی 8 بلند ترین چوٹیوں میں سے 5 پاکستان میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے 2 ارب افراد سیاحت سے وابستہ ہیں، سری لنکا اور مالدیپ میں جانے والے سیاحوں میں زیادہ تعداد چین سے تعلق رکھنے والوں کی ہے اگر بہتر اقدامات کئے جائیں تو سیاحت پاکستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: اسپین نے سیاحت کو ترقی دینے کے لیے تعاون کی پیشکش کردی

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات کےعزم سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی اور اسی وجہ سے سیاحت میں بھی بہتری آئی اور دنیا بھر کے سیاحوں نے پاکستان کا رخ کیا، لیکن امن وامان کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ کے لئے سرکاری ونجی شعبے کی شراکت، سیاحوں کے لیے سیاحتی مقامات کی بہتری، انفرا اسٹرکچر اور اچھے ہوٹل لازمی ہیں جب کہ سیاحت کومڈل کلاس سیاحوں کی پہنچ سے دور جانے سے بچانے کے لئے مزید بہتر اور مربوط اقدامات کرنا ہوں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سیاحت کیلئے موزوں ترین ممالک میں فن لینڈ پہلے اور پاکستان 133 ویں نمبرپر
Load Next Story