برسبین ہیٹ نے آسٹریلوی ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ بگ بیش کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
برسبین ہیٹ اور پرتھ اسکوچوز دونوں ہی رواں برس اکتوبر میں شیڈول چیمپئنز لیگ کے لئے بھی کوالیفائی کر چکے ہیں۔
برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکوچرز کو34 رنز سے مات دے کر آسٹریلوی ٹی 20 ٹورنامنٹ بگ بیش کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
پرتھ اسکوچرز کو فتح کیلئے 168 رنز کا ہدف ملا مگر اوپنر مارکوس اسٹونس کے ایک رن پر آؤٹ ہوتے ہی ٹیم دباؤ کا شکار ہونے لگی، اسے گہرا صدمہ شان مارش کے بین کٹنگ کی گیند پر آؤٹ ہونے سے پہنچا جنھوں نے 24 گیندوں پر16 رنز بنائے، اگرچہ ایڈم ووگس نے32 بالز پر49 رنز اسکور کر کے کچھ مزاحمت کی مگر یہ ناکافی ثابت ہوئی۔
اسکوچرز 9 وکٹ پر133 رنز ہی بنا پائے، ویسٹ انڈین بولر کیمار روئچ نے18 رنز دے کر3 وکٹیں لیں جبکہ السٹر میک ڈرمٹ اور بین کٹنگ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل برسبین نے5 وکٹ پر167 رنز اسکور کئے، جوئے برنز نے43 جبکہ لیوک یومر باش اور ڈینیئل کرسٹیان نے37 , 37 رنز اسکور کیے، جیسن بیہر ینڈ روف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، وہ اور پرتھ اسکوچوز دونوں ہی رواں برس اکتوبر میں شیڈول چیمپئنز لیگ کے لئے بھی کوالیفائی کر چکے ہیں۔