شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں شہباز شریف
سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے آمر مشرف کے حواریوں نے پنجاب بینک پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والے شفافیت کا لیکچر دینے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا دور شفافیت میں اپنی مثال آپ ہے، عالمی ادارے بھی پاکستان میں کرپشن میں کمی کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے 4 برس شفافیت، خدمت اور دیانت کی گواہی دے رہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: آصف زرداری زخم خوردہ قوم کو دھوکا نہ دیں، شہباز شریف
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا لیکن وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں نہ صرف اربوں روپے کے وسائل منصوبے میں بچائے گئے ہیں بلکہ منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے آمر پرویز مشرف کے حواریوں نے پنجاب بینک پر اربوں کا ڈاکہ ڈالا، سابق آمر کے حواریوں نے پنجاب میں منصوبوں کے نام پر کرپشن کے سومنات بنائے۔