میسی نے بارسلونا کو ریئل میڈرڈ پر فتح دلا دی
مقررہ وقت ختم ہونے تک مقابلہ برابر رہا تاہم انجری ٹائم میں میسی نے فیصلہ کن گول کرکے ٹیم کو فتح دلائی
KARACHI:
بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان اسپینش فٹبال لیگ کے بڑے مقابلے میں لیونل میسی نے انجری ٹائم میں گول کرتے ہوئے بارسلونا کو 3-2 سے فتح دلا دی۔
ریئل میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ برنابیو میں کھیلے گئے اعصاب شکن مقابلے میں پلیئرز نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، ریئل میڈرڈ کی جانب سے کیسمیرو نے 28 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جس کے 5 منٹ بعد لیونل میسی نے بارسلونا کی طرف سے گول کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : فیفا نے میسی پر 4 میچز کی پابندی لگادی
پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ 73 ویں منٹ میں راکیٹک نے گول کرتے ہوئے بارسلونا کو برتری دلا دی، ریئل میڈرڈ کے سرگیو راموس کو 77 ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ 85 ویں منٹ میں ریئل میڈرڈ کی جانب سے روڈریگوئز نے بال کو جال میں پہنچاتے ہوئے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت ختم ہونے تک مقابلہ برابر رہا تاہم انجری ٹائم میں میسی نے فیصلہ کن گول کرکے ٹیم کو فتح دلاتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچا دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : میسی نے 500 گول کا سنگ میل عبورکرلیا
ریئل میڈرڈ کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کئی مواقع ملنے کے باوجود اپنا رنگ جمانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ میسی نے بارسلونا کی جانب سے 500 گول اسکور مکمل کر لیے ہیں۔