فوج پاناما کیس جےآئی ٹی میں قانونی اور شفاف کردارادا کریگی کورکمانڈرز کانفرنس
جےآئی ٹی میں ادارے کے نمائندے سپریم کورٹ کےاعتماد پر پورا اتریں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاناما کیس کی جےآئی ٹی میں شامل پاک فوج کے نمائندے قانونی اورشفاف کارروائی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں 202ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے ملک میں جاری آپریشن رد الفساد کا جائزہ لیا۔
کور کمانڈرز کانفرنس میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ بھی تفصیلی طور پر زیر غور آیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج پاناما کیس کے فیصلے کے تناظر میں تشکیل دی جانے والی جےآئی ٹی میں شفاف کردار ادا کرے گی اور جےآئی ٹی میں شامل ادارے کے نمائندے سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناماکیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس میں نیب، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے علاوہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسر بھی شامل ہوں گے۔