زرداری قوم پربھاری اور دھرتی کے بوجھ ہیں خواجہ سعد رفیق
زرداری اور عمران خان کا ٹولا اقتدار کی بھوک میں باولے ہوگئے ہیں، وزیر ریلوے
وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور عمران خان کا ٹولا اقتدار کی بھوک میں باولے ہوگئے ہیں جب کہ آصف زرداری دھرتی کا بوجھ اور قوم پر بھاری ہیں۔
لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ سے فیصلہ آ گیا ہے تو اس کا احترام کیا جائے مگر عدالت کے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، زرداری اوراعتزازاحسن نے براہ راست سپریم کورٹ کوٹارگٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق فریقین کہتے رہے ہیں فیصلے کو مانیں گے مگر فیصلہ آنے پر بعض لوگوں کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں اور عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی، کیا یہ توہین عدالت نہیں ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: نواز شریف کو بہت جلد جانا پڑے گا، آصف زرداری
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور عمران خان کا ٹولا اقتدار کی بھوک میں باولے ہوگئے ہیں، دونوں جھوٹ سے باز نہیں آئیں گے، مخالفین ہمیں ہدف تنقید بنائیں لیکن اداروں کو متنازع بنانے کی سازش بند کریں اور گندی سیاست میں پاکستانی اداروں کومت گھسیٹیں جب کہ عدالتی فیصلوں کوچیلنج کرنے کی روایت پڑگئی توکون سا ادارہ بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعد عمران خان، زرداری اینڈ کمپنی اور کچھ جوکروں کودورے پڑرہے ہیں اور اعتزازاحسن کا اپنا ٹریک رکارڈ ہے کہ انہوں نے کس کا دل ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی مگر ہمارے خلاف جن 2 ججوں نے رائے دی وہ ان کا حق تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) اپنے لیڈر کے کرپٹ ثابت ہونے پرمٹھائیاں بانٹ رہی ہے، عمران خان
وزیرریلوے نے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی بہادری کا بھی پتا ہے، ان کو ہمارے سندھ میں آنے پر تکلیف ہے کیوں کہ سندھ میں ایک سیاسی خلا ہے جو ہمارے آنے سے پر ہوجائے گی مگر زرداری کو اور کچھ تو نہیں کرنا صرف کرپشن ہی بند کردیں تو سندھیوں کو سکون ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ زرداری قوم پربھاری اور دھرتی کے بوجھ ہیں، ان کے پیٹ نہیں بھرتے جب کہ یہ پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی نہیں یہ تو زرداری کی پارٹی بن گئی ہے، پیپلزپارٹی کی 10 سال سے سندھ میں حکمرانی ہے جہاں انہوں نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا، یہ لوگ پاکستان کولوٹ کے کھا گئے اور اب سندھ کا بھی بیڑا غرق کردیا ہے۔