مالی کی فوج نے اہم وسطی شہر ’’کونا‘‘ کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا

جمعے کو مسلمان باغیوں نے شہر پر قبضہ کرلیا تھا جس پر فرانس نے فوجی مداخلت کی۔

جمعے کو مسلمان باغیوں نے شہر پر قبضہ کرلیا تھا جس پر فرانس نے فوجی مداخلت کی. فوٹو: رائٹرز

مالی کی فوج نے اہم وسطی شہر کونا کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے ۔

فرانس نے تصدیق کی ہے کہ مالی کی فوج نے ہفتے کو اہم وسطی شہرکا نظم و نسق دوبارہ سنبھال لیا ۔ اس شہر پر مسلمان باغیوں نے گذشتہ جمعے کو قبضہ کر لیا تھا جس سے یہ خدشات پیدا ہو گئے تھے کہ دارالحکومت بماکو قابل تسخیر ہو گیا ہے اور اس بنا پر فرانس نے فوجی مداخلت کی ۔ فرانس کے وزیردفاع جین یویس لی ڈرائن نے کہا کہ مالی میں فرانس کی تعینات فوج کی تعداد 1800 ہو گئی ہے۔




فرانس نے اپنے اس سابق نو آبادیاتی مغربی افریقہ میں ڈھائی ہزار فوجی تعینات کرنے کا جو پروگرام بنایا ہے وہ اس ہدف کے قریب پہنچ رہا ہے ۔ دریں اثنا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا کہ مالی کا تنازع علاقائی معیشتوں کیلیے خطرے کا باعث ہے، مشرق وسطیٰ و وسطی ایشیائی امور کے بارے میں آئی ایم ایف کے سربراہ مسعود احمد نے ایک پریس بریفنگ میں کہا یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، انسانی جانوں کے زیاں کے ضمن میں زبردست اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔
Load Next Story