لوڈشیڈنگ سے نمٹنے کاپلان بناچکےآج کمی ہوجائیگیشوکت بسرا

اصل وجہ حکومت کی غیرسنجیدگی ہے،عوام الیکشن میں سبق سکھائیںگے ، خواجہ عمران نذیر

اصل وجہ حکومت کی غیرسنجیدگی ہے،عوام الیکشن میں سبق سکھائیںگے ، خواجہ عمران نذیر فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا نے کہاکہ اس وقت لوڈشیڈنگ حکومت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے اور ہم اس سے نمٹنے کے لیے مکمل پلان بناچکے ہیںاورآج شام(منگل) تک لوڈشیڈنگ میں کمی واقع ہوجائے گی۔

مظفرآباد میں طوفان کی وجہ سے سترہ سو میگاواٹ بجلی سسٹم سے آئوٹ ہوگئی تھی مگراب صورتحال کچھ بہترہے۔ پروگرام فرنٹ لائن میں اینکر پرسن اسد اللہ خان سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ میاں برداران ہماری سیاسی نظام کے مزاحیہ کردار ہیں اور جن کے حریف یہ ہوں ان کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔مسائل ضرور ہیں لیکن ہم ان سے نمٹنے کو تیار ہیں۔


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے کہاکہ اس وقت لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ حکومت کی غیرسنجیدگی ہے ۔آئندہ الیکشن میں عوام حکومت کو سبق سکھائیں گے۔کرپشن کے بدترین دور میں بھی حکومت پنجاب میں کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں سوائے کرپشن اور مال بنانے کے کچھ نہیں کیا ۔تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہاکہ ن لیگ تین سال تک اقتدار کے مزے لوٹتی رہی اب یہ شورشرابہ کررہے ہیں۔

پیپلز پارٹی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بلکہ میں تو یہ کہوں گاکہ پیپلزپارٹی کا یہ دور سب سے ناکام ترین دور ہے ۔عوام اب تبدیلی چاہتی ہے ۔ انشا اللہ عمران خان ہی ملک کی تقدیر سنوارے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story