جنوبی افریقا کیخلاف سیریز قومی کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ روانہ
ٹيم کا مورال بلند ہے سعید اجمل جیسا اسپنر اہم کردار ادا کرسکتا ہے.کپتان مصباح الحق
جنوبی افریقا کے خلاف سیریزکھیلنے کے لئے قومی کرکٹ ٹیم جوہانسبرگ روانہ ہو گئی، کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہمارا مورال بلند ہےاچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
جنوبی افریقا روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نےکہا کہ پروٹیز کے خلاف سیریز بلے بازوں کا اصل امتحان ہوگی ٹيم کا مورال بلند ہے سعید اجمل جیسا اسپنر اہم کردار ادا کرسکتا ہے.
اس موقع پر ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ قومی ٹیم جنوبی افریقہ کو ان کی سرزمین پر شکست دے گی۔ ڈسپلن کے حوالے سے کھلاڑیوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی، انضمام الحق کو بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر ساتھ نہ بھیجنا کرکٹ بورڈ کا فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ پہلا ٹیسٹ یکم فروری سے جوہانسبرگ میں ہوگا ، دوسرا 14 فروری اور تیسرا 22 فروری کو ہوگا، اس کے علاوہ 2 ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے میچ بھی کھیلے جائیں گے۔