10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والا شہباز شریف کا قریبی تھا عمران خان
آفرلانے والے شخص کا نام نہیں لے سکتا کیوں کہ وہ پھنس جائے گا، چیرمین تحریک انصاف
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاناما کیس میں خاموش رہنے پر 10 ارب روپے کی پیشکش کرنے والا شہباز شریف کا قریبی تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عمران خان 10 ارب کی پیشکش کی تفصیل بتائیں، مریم اورنگزیب
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس میں خاموش رہنے کے لیے میرے دوست سے دبئی میں رابطہ کیا گیا اور 10 ارب روپے کی آفر کی جو میرے دوست نے ملاقات میں مجھے بتایا جب کہ پیش کش کرنے والا شہبازشریف کا قریبی اور حمزہ شہباز کا دوست تھا۔ انہوں نے کہا کہ آفرلانے والے شخص کا نام نہیں لے سکتا کیوں کہ وہ پھنس جائے گا جب کہ 10 ارب روپے کی پیش کش توابتدائی تھی جب کہ جو بندہ آفرلے کرآیا اس کوبھی پیسے ملنے تھے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ حکومت نے پاناما کیس میں خاموش رہنے کیلیے 10 ارب کی آفرکی، عمران خان
واضح رہے گزشتہ روز ایک تقریب میں عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ پاناما کیس میں خاموش رہنے کے لیے انہیں 10 ارب روپے کی آفر کی گئی۔