بھارتی ٹی وی کا کپل شرما شو بند کرکے سلمان خان کا شولانے کا فیصلہ
چینل انتظامیہ دبنگ خان کے شو کو پرائم ٹائم میں ’’دی کپل شرماشو‘‘ کی جگہ دینا چاہتی ہے
بھارتی سونی ٹی وی کی انتظامیہ نے کامیڈی شو ''دی کپل شرما شو'' کو بند کرکے سلمان خان کے گیم شو''دس کا دم '' سیزن 3 لانے کی منصوبہ بندی کرلی۔
کامیڈی شو''دی کپل شرما شو'' سے سنیل گروور، چندن پر بھارکر اورعلی اصغر کے جانے کے بعد شو کی ٹی آر پی بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے باعث چینل انتظامیہ نے کپل شرما کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی لیکن مہلت کے باوجود کپل شو کو بچانے میں ناکام ہوگئے ہیں جس کے بعد سونی ٹی وی نے نیا شو لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی ٹی وی کی سنیل کو کپل شرما کی جگہ اپنا شو لانے کی پیشکش
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی ٹی وی انتظامیہ نےکامیڈی شو''دی کپل شرما شو'' بند کرکے سلمان خان کے گیم شو''دس کا دم''سیزن 3 لانے کافیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے سلومیاں سے باقاعدہ بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ چینل انتظامیہ دبنگ خان کے شو کو پرائم ٹائم میں ''دی کپل شرماشو'' کی جگہ دینا چاہتی ہے جس کے لانچ کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
دوسری جانب ٹی وی انتظامیہ نے ''دی کپل شرما شو'' کی گرتی ہوئی ریٹنگ کے باعث معاہدہ بھی آگے بڑھانے سے انکار کردیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:کپل شرما کو 30 دن کا الٹی میٹم
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کپل شرما نے آسٹریلیا سے واپس ممبئی آتے ہوئے دوران پرواز سنیل گروور کوجوتا مارا تھا اورر مغلظات بکی تھیں جس کی وجہ سے سنیل گروور، علی اصغر اور چندن پر بھارکر نے شوکوچھوڑ دیا تھا۔