نیب کے تفتیشی افسرکامران فیصل کی موت کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن 2 ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا

جوڈیشل کمیشن نیب کے افسر کی موت کی وجوہات منظر عام پر لائے گا۔ فوٹو: فائل

NAGPUR:
رینٹل پاور کیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے دیا گیا ہے ۔


سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن 2 ہفتوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا اور نیب کے افسر کی موت کی وجوہات منظر عام پر لائے گا۔

واضح رہے کہ کامران فیصل نے 3 روز قبل اسلام آباد میں اپنے کمرے میں مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی کامران فیصل کی موت کی وجہ خودکشی قرار دیا گیا ہے تاہم ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کامران فیصل کو قتل کیا گیا ہے اس لئے ان کی موت کی وجوہات جاننے کے لئے جوڈیشل تحقیقات کی جائیں۔
Load Next Story