پشاور میں کارروائی کے دوران 21 ٹن بارودی مواد بر آمد 5 ملزمان گرفتار

کارروائی کے دوران ایک ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، ڈی ایس پی چمکنی

ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش کی جاری ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

چمکنی پولیس نے کارروائی کے دوران کراچی سے چوری ہونے والے کنٹینر کو برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 21 ٹن بارودی مواد برآمد ہواہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمکنی پولیس نے کارروائی کے دوران کراچی سے چوری ہونے والے کنٹینر کو برآمد کرلیا جب کہ کارروائی میں 5 ملزمان بھی گرفتار ہوئے ہیں جن کے قبضے سے 21 ٹن بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چاغی میں فورسزکی کارروائی، بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد


ڈی ایس پی چمکنی عبد السلام خالد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کینٹینرکراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوا تھا جس کے بعد کراچی ڈاکس تھانے میں کینٹینر چوری کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی، اطلاع ملنے پر پشاور موٹروے ٹول پلازہ کے قریب چمکنی پولیس نے ناکہ بندی کی جس کے دوران خالی کینٹینر برآمد ہوا، پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی میں پولیس کا گھر پرچھاپہ،بڑی تعداد میں بارودی مواد برآمد

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر رنگ روڈ گودام پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران گودام سے آتش بازی کے سامان کے ایک ہزار 25 عدد کاٹن بر آمد ہوئے جس میں 21 ٹن بارودی مواد تھا، ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تفتیش کی جاری ہے۔
Load Next Story