عمر اکمل نے بیمار جنید خان کو گمشدہ قرار دے دیا

وڈ پوائزننگ کی وجہ سے ڈاکٹر کی ہدایت پر میچ میں حصہ نہیں لیا اور ہوٹل میں آرام کر رہا ہوں، جنید خان

وڈ پوائزننگ کی وجہ سے ڈاکٹر کی ہدایت پر میچ میں حصہ نہیں لیا اور ہوٹل میں آرام کر رہا ہوں، جنید خان -فوٹو: فائل

پاکستان کپ میں شریک پنجاب ٹیم کے کپتان عمر اکمل نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے بیمار جنید خان کو گمشدہ قرار دے دیا۔

عمر اکمل پاکستان کپ میں شریک پنجاب کی ٹیم کے کپتان ہیں جو آج سندھ کے ساتھ اہم میچ کھیل رہی ہے، میچ میں ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا تھا کہ جنید خان کل ٹیم میٹنگ میں موجود تھے مگر اب ان کی اچانک گمشدگی سے میں اور ٹیم انتظامیہ پریشان ہیں۔


دوسری جانب پیسر جنید خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میچ سے قبل غائب نہیں ہوا بلکہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ڈاکٹر کی ہدایت پر میچ میں حصہ نہیں لیا اور ہوٹل میں آرام کر رہا ہوں جب کہ میچ میں عدم شرکت کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو آگاہ کر دیا تھا۔ عمر اکمل کو معلوم تھا کہ میں طبیعت میں خرابی کی وجہ سے شرکت نہیں کر رہا تاہم انہوں نے میرے غائب ہونے کے حوالے سے جو بیان دیا وہ حیران کن ہے۔

Load Next Story