فکسنگ کیس شاہ زیب حسن اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش

شاہ زیب حسن یونٹ کی جانب سے اٹھائے جانے والے نئے سوالات کا جواب دیں گے

شاہ زیب حسن یونٹ کی جانب سے اٹھائے جانے والے نئے سوالات کا جواب دیں گے۔ فوٹو: فائل

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن اپنے وکیل کے ہمراہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہو گئے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شاہ زیب حسن وکیل کے ہمراہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہو گئے، وہ یونٹ کی جانب سے اٹھائے جانے والے نئے سوالات کا جواب دیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے چارج شیٹ میں لگائے گئے الزامات سے انکار کرنے پر شرجیل خان، خالد لطیف اور شاہ زیب حسن کے کیسز ٹربیونل کو منتقل کر دیئے گئے تھے جہاں ان کی سماعت جاری ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی سی سی سے بگ تھری کا خاتمہ بھارت کی شکست ہے

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے چارج شیٹ میں آرٹیکل 4.3 کا اضافہ کرتے ہوئے کرکٹرز کو دوبارہ تفتیش کیلیے طلب کیا تھا۔ بدھ کو خالد لطیف کو مزید تفتیش کیلیے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہونا تھا تاہم انہوں نے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔
Load Next Story