صبا قمر اپنی پہلی بالی ووڈ فلم کی تشہیر کے لیے بھارت جائیں گی
پاکستانی اداکارہ کے بھارت جانے کا انحصار ویزا جاری ہونے پر ہے، بھارتی میڈیا
بالی ووڈ میں ہدایتکار ساکیت چوہدری کی فلم ''ہندی میڈیم'' سے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ صباقمر فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لینے کے لیے بھارت جائیں گی۔
ہندو انتہا پسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں اور بھارت میں داخلے پر پابندی کے بعد فواد خان اور ماہرہ خان اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے بھارت نہیں جاسکے جب کہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کی تشہیر کا موقع نہ ملنے پر افسردگی کا بھی اظہار کیا تھا لیکن اب بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بھارت جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: صبا قمربالی ووڈ فلم ''ہندی میڈیم'' کی تشہیری مہم سے آؤٹ
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پہلی بالی ووڈ فلم ''ہندی میڈیم''کی تشہیر کے لیے بھارت نہ جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں جن کی تصدیق خود فلم پروڈیوسر نے کی تھی لیکن اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ اپنی فلم کی تشہیر کے لیے جلد ہی بھارت آئیں گی جہاں وہ ساتھی اداکار عرفان خان اور ہدایتکار ساکیت چوہدری کے ہمراہ فلم کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گی ۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ماہرہ شاہ رخ کے ساتھ تشہیر نہ ہونے پر رو پڑیں
دوسری جانب فلم کی ٹیم کے مطابق صبا قمر بھارت میں فلم کی تشہیر کے لیے آنے کی خواہشمند ہیں اور نہ ہی کسی قسم کے دباؤ کا شکار ہیں لیکن ان کی آمد کا انحصار ویزا جاری ہونے پر ہے۔ علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے بھی پاکستانی فنکاروں کی بھارت آمد پر کسی قسم کی پابندی کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ عرفان خان اور صبا قمر کی فلم ''ہندی میڈیم'' 12 مئی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔