شعبان کا چاند نظر آگیا چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

کل بروز جمعہ 28 اپریل یکم شعبان جب کہ شب برات 11 مئی کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان

کل بروز جمعہ 28 اپریل یکم شعبان جب کہ شب برات 11 مئی کو ہوگی، مفتی منیب الرحمان، فوٹو؛ فائل

LONDON:
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت ہوا جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرائے، محکمہ موسمیات اور اسپارکوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

ملک بھر میں چاند دیکھنے کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ مقامات پر ہوئے جس میں چاند نظر آنے سے متعلق شہادتیں اکٹھا کی گئیں جن سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا گیا۔ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور کل بروز جمعہ 28 اپریل یکم شعبان جب کہ شب برات 11 مئی کو ہوگی۔
Load Next Story