حتمی ووٹر فہرستیں آج جاری ہونگی سیکریٹری الیکشن کمیشن

مردم شماری ہوئی بھی تورپورٹ دسمبر 2013 میںآئیگی،اشتیاق احمد کی پی اے سی کوبریفنگ

ابھی تک کوئی فیصلہ نہیںہوا ،مردم شماری ہوئی بھی تورپورٹ دسمبر 2013 میں آئیگی،اشتیاق احمد کی پی اے سی کوبریفنگ۔ فوٹو/ایکسپریس

پبلک اکائونٹس کمیٹی کو سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر نئی حتمی ووٹرفہرستیں آج منگل کوجاری کریں گے.

جبکہ کمیٹی نے سرکاری افسران کو بیرون ملک ٹریننگ کیلیے بھجوانے کے طریقہ کار اورافسران کی فہرست طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری افسران کی بے ضابطگیوں پرپنشن رولز کے تحت کارروائی کیلیے ایک سال کی معیاد ختم کرنے کیلیے قانون میں ترمیم کی جائے،کمیٹی نے افسران کوغیرمعینہ مدت تک او ایس ڈی لگانے اوربعض کو ملازمت میں تاحیات توسیع دینے پر برہمی کااظہاربھی کیااور6 ہفتوںمیںتفصیلات طلب کرلیں۔

کمیٹی کااجلاس پیر کوچیئرمین ندیم افضل چن کی صدارت میں ہوا جس میں وزارت نجکاری، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، وزارت امورکشمیر وشمالی علاقہ جات اور الیکشن کمیشن کے زیر التوا آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان نے بتایا کہ آئندہ عام انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر ہوں گے کیونکہ مردم شماری نہ ہونے سے نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوئیں ، مردم شماری کی سمری مشترکہ مفادات کونسل کے پاس پڑی ہے جس کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیںہوا،

اگر مردم شماری ہوئی بھی تو اس کی رپورٹ دسمبر 2013 میں آئے گی،انھوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر آج منگل کو حتمی انتخابی فہرستیں جاری کریںگے۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ارکان وزیر مملکت کے برابرتنخواہ لیتے ہیں، پٹرول لامحدود ہے اوران کے بجلی گیس کے بل بھی حکومت اداکرتی ہے،


چیئرمین نے کہاکہ انھیں پھر وزیر مملکت ہی کہنا چاہیے، کمیٹی کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ 186افسران کوبیرون ملک ٹرییننگ کیلیے بھجوایا گیا جس پر2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے اخراجات آئے، ان میں سے 6 افسران نے واپس آ کر ڈگری جمع نہیں کرائی اورایک افسر نے واپس آ کرا پنے محکمہ سے رابطہ نہیں کیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ آج تک 363 افسران کو پروفیشنل ٹریننگ کیلیے بیرون ملک بھجوایا گیا، آن لائن کے مطابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ نے بتایا کہ 26 ملین ڈالرکی رقم ورلڈ بینک سے بطور قرض لی گئی،کمیٹی نے ٹریننگ کیلیے بیرون ملک جانے والے تمام افسران کی فہرست ،

پروگرام کے اجرا کی سمری اور افسران کی سلیکشن کے طریقہ کارکی تفصیلات طلب کرلیں جبکہ واپس آکر محکموں کو رپورٹ نہ کرنے والے افسران 15 دنوںمیںریکوری کی ہدایت کی۔ کمیٹی کو آڈٹ حکام نے بتایا کہ سال 2004-05 کے دوران78 افسران او ایس ڈی رہے جن کی مراعات پر 2کروڑ 69 لاکھ سے زائد رقم خرچ آئی جبکہ اس وقت 25 افسران او ایس ڈی ہیں، کمیٹی نے طویل عرصہ تک افسران کو او ایس ڈی بنا کر رکھنے اور بعض کو ملازمت میں تاحیات توسیع دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اس حوالے سے پالیسی تشکیل دی جانی چاہیے اور 6ہفتوںمیں رپورٹ پیش کی جائے۔کمیٹی نے یہ بھی ہدایت کی کہ ریٹائرڈ سرکاری افسران کی بے

ضابطگیوں پر پنشن رولز کے تحت کارروائی کیلیے ایک سال کی معیاد ختم کرنے کیلیے قانون میں ترمیم کی جائے۔کمیٹی کااجلاس آج منگل کو دوبارہ کوہوگا۔ آئی این پی کے مطابق چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، سازشیں کرنے والے اطمینان رکھیں، یہ 1996 نہیں 2012 ہے ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عدلیہ سمیت تمام ریاستی اداروں کا احترام کیا ہے لیکن ہمارے وزرائے اعظم کوگھر بھیجنے کی پالیسی اب بدلنا پڑے گی، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ہر محکمہ پبلک اکائونٹس کیٹی کے سامنے جوابدہ ہے کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں اور نہ ہی کوئی مقدس گائے ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story