قیمتی پتھروں کو مزید پرکشش بنانے کیلیے ٹیکنالوجی دریافت

تھرمل، الیکٹرون بیم پیسٹ، گاما ریز،نیوٹرون ریڈی ایشن سے مزید چمکدار اور دلکش بنایا جاسکے گا

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ان پتھروں کو تھرمل، الیکٹرون بیم پیسٹ، گاما ریز اور نیوٹرون ریڈی ایشن کے عمل سے گزار کر اس کو مزید چمکدار اور دلکش بنایا جا سکتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سائنسدانوں نے قیمتی پتھروں کو مزید پرکشش اور منافع بخش بنانے کیلیے نئی ٹیکنالوجی دریافت کرلی۔

جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ان پتھروں کو تھرمل، الیکٹرون بیم پیسٹ، گاما ریز اور نیوٹرون ریڈی ایشن کے عمل سے گزار کر اس کو مزید چمکدار اور دلکش بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ اب قیمتی پتھروں کو مختلف دیدہ زیب رنگوں میں تبدیل کیا جاسکے گا، جس سے ان کی قیمتوں اور مارکیٹ میں طلب میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ پاکستان سائنس فائونڈیشن کی خاتون ترجمان ریحانہ بتول نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے عمل سے گزارنے میں یاقوت اس وقت سرفہرست ہے، صدیوں سے یاقوت امیر اور حکمران خاندانوں کا پسندیدہ ترین پتھر چلا آ رہا ہے، یہ قیمتی پتھر پاکستان کے علاقوں گلگت، مردان، ہنزہ، شیگر، سکردو اور روندو کے علاوہ امریکہ، روس، میکسیکو، برازیل، میانمر میں بھی پایا جاتا ہے۔




ریحانہ بتول نے کہا کہ اصلی یاقوت ہمیشہ بے رنگ ہوتا ہے لیکن دیگر عناصر کی شمولیت سے یاقوت زرد، برائون، اورنج، سرخ اور سبز رنگوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ یاقوت کو عمل سے گزار کر اسے نیلے یاقوت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے تاہم نیلے یاقوت قدرتی حالت میں صرف ٹیکساس اور روس میں پائے جاتے ہیں۔
Load Next Story