شاہد آفریدی نے پی سی بی کی الوداعی میچ کی پیشکش ٹھکرا دی
امید کرتا ہوں کہ پی سی بی کی جانب سے فئیرول دینے کی روایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی، شاہد آفریدی
سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی نے مصروفیات کے باعث الوداعی میچ کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق قومی ٹی ٹوینٹی کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈرشاہد آفریدی کا کہنا تھا پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور لیجنڈ بلے باز یونس خان کو الوداعی میچ دینے پر بے حد خوش ہوں اور امید کرتا ہوں کہ فئیر ول دینے کی یہ روایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پی سی بی کی عزت درکار نہیں مداحوں کا پیار کافی ہے
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ چئیرمین پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے مجھے بھی الوداعی میچ کی پیشکس کی ہے جس پران کا شکرگزار ہوں لیکن مصروفیت کے باعث یہ پیشکش قبول نہیں کرسکتا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد آفریدی اور نجم سیٹھی کی ملاقات