خانہ شماری کا 88 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے محبوب انور
یکم فروری تک نئی انتخابی فہرستوں کا کام مکمل ہوگا،ضرورت پڑی تو توسیع ہوجائیگی
PESHAWAR:
صوبائی الیکشن کمشنر محبوب انور نے کہا ہے کہ کراچی میں خانہ شماری وانتخابی فہرستوں کی تصدیق کا عمل ساتھ ساتھ جاری ہے۔
خانہ شماری کا کام مجموعی طور پر 88 فیصد ہوچکا ہے،کوشش کی جارہی ہے کہ یکم فروری تک نئی انتخابی فہرستوں کا کام مکمل کر لیا جائے گا تاہم اگر ضرورت پڑی تو تاریخ میں توسیع کی جاسکتی ہے، نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں خانہ شماری کا کام مکمل کیا جاچکا ہے جبکہ ضلع جنوبی میں97 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے غربی میں87 فیصد، شرقی میں75 فیصد اور ملیر میں80 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے۔
انھوں نے کہاکہ کراچی کی صورتحال کے باعث جن علاقوں میں خانہ شماری انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کا کام متاثر ہوا ہے وہاں عملہ کام کی تکمیل کے لیے مصروف ہے، ضلع غربی کے الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ اتوار کو بلدیہ ٹائون میں بم دھماکے باعث خانہ شماری کا کام متاثر ہوا تاہم دیگر علاقوں میں حسب معمول مہم جاری رہی۔