اے ایف سی نے گوام فٹبال کے چیف کو رشوت لینے پر معطل کردیا
رچرڈ لائی نے عدالت میں جرم قبول کرنے کے علاوہ 1.1 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے
ایشین فٹبال کنفیڈریشن ( اے ایف سی ) نے گوام فٹبال کے چیف رچرڈ لائی کو رشوت لینے پر معطل کردیا۔
گوام فٹبال کے چیف رچرڈ لائی نے نیویارک کی عدالت میں تقریباً ایک ملین ڈالر کے عوض رقم لینے کا جرم قبول کرلیا تھا، اس پر کارروائی کرتے ہوئے ایشین فٹبال باڈی کی ڈسپلنری اینڈ ایتھکس کمیٹی کے چیرمین نے رچرڈ لائی کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :شرطیں لگانے والے انگلش فٹبالرپر 18 ماہ کی پابندی
امریکی شہریت رکھنے والے 55 سالہ لائی نے فیفا صدارتی الیکشن میں ووٹنگ کیلیے 2011 میں بطور اے ایف سی نمائندہ 1 لاکھ ڈالر رشوت وصول کرنے کا جرم قبول کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :محبوبہ کوقتل کرکے لاش کتوں کوکھلانے والے فٹبالرکو جیل
اس کے علاوہ 2009 اور2014 میں بھی انہوں نے کچھ فٹبال آفیشل کے فیفا پر اثرانداز ہونے کے عوض 850,000 ڈالر وصول کیے تھے، انہوں نے عدالت میں جرم قبول کرنے کے علاوہ 1.1 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔