پاکستانی کرکٹرز کے حوصلے آزمانے کیلیے فلینڈرفٹ
ورنون فلینڈر کی ٹیم میں واپسی سے پروٹیز اسکواڈ سے ریان میکلرین کی چھٹی ہوگئی۔
KARACHI:
جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ورنون فلینڈر پاکستانی بیٹنگ لائن کے حوصلے آزمانے کیلیے فٹ ہوگئے، ٹیم میں ان کی واپسی سے ریان میکلرین کی چھٹی ہوگئی، نیوزی لینڈ کو پچھاڑنے والے باقی کھلاڑیوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف یکم فروری سے جوہانسبرگ میں شیڈول پہلے ٹیسٹ کیلیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے ورنون فلینڈر مکمل طور پر فٹ ہوگئے اور وہ پاکستانی بیٹنگ لائن کے حوصلے آزمانے کیلیے تیار ہیں۔
کیویز کو دونوں ٹیسٹ میں اننگز کی شکست سے دوچار کرنے والے اسکواڈ میں صرف ریان میکلرین شامل نہیں ہیں۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے سلیکشن کنوینر اینڈریو ہڈسن کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنے اس اسکواڈ پر مکمل اعتماد برقرار رکھا ہے جس نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں، روری کلینویلڈ اور جیکس رڈولف بدستور بولنگ اور بیٹنگ کور اپ کے طور پر اسکواڈ میں شامل ہیں مگر خوش قسمتی سے اس وقت کسی بھی پلیئر کے بارے میں کوئی انجری تشویش نہیں ہے۔
ورنون فلینڈر کے ہیمسٹرنگ تکلیف کے باعث آؤٹ ہونے پر کلینویلڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف بہترین پرفارمنس پیش کی جس پر ہم بہت خوش ہیں اسی طرح رڈولف کی موجودگی میں ہمیں ایک اضافی تجربہ کار بیٹسمین کی سہولت موجود ہے، ہمارے ٹاپ آرڈر میں کچھ کم تجربہ کار بیٹسمین موجود ہیں اس لیے اگر ضرورت پڑی تو ان کا تجربہ ہمارے کام آسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اس ٹور کے پہلے مرحلے میں میزبان سائیڈ کے تین ساتھ تین ٹیسٹ کھیلے گا، دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ بالترتیب کیپ ٹائون اور سنچورین میں کھیلے جائیں گے۔ منتخب اسکواڈ میں کپتان گریم اسمتھ، ہاشم آملا، ابراہم ڈی ویلیئرز، فاف ڈوپلیسس، ڈین ایلجر، جیک کیلس، روری کلینویلڈ، مورن مورکل، الویروپیٹرسن، روبن پیٹرسن، ورنون فلینڈر، جیکس رڈولف اور ڈیل اسٹین شامل ہیں۔