شمالی کوریا کا ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ

امریکا خطے میں مزید جنگی طیارے اور بحری بیڑے بھیج سکتا ہے، شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر ٹرمپ کا ردعمل

شمالی کوریا کا صوبے پیونگن میں کیا گیا بلیسٹک میزائل کا تجربہ ناکام ہو گیا، امریکا۔ فوٹو: فائل

شمالی کوریا نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایک اور بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جب کہ امریکا کا دعویٰ ہے کہ میزائل تجربہ ناکام ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے صوبے پیونگن میں بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم یہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں کہ تجربہ کامیاب رہا یا ناکام جب کہ امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام ہو گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میزائل تجربے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ناکام میزائل تجربہ چین کی توہین کے مترادف ہے، پیانگ یانگ قیادت نے چینی صدر کی خواہش کا بھی احترام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا خطےمیں مزید جنگی طیارے اور بحری بیڑے بھیج سکتا ہے۔




اس خبر کو بھی پڑھیں: شمالی کوریا سے 'بڑی جنگ' کا خطرہ ہے، ٹرمپ

امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے سلامتی کونسل سے شمالی کوریا کے خلاف سخت اقدامات کے ساتھ نئی معاشی اور فوجی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کردیا۔ ریکس ٹلرسن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جاپان، جنوبی کوریا پر حملے کی دھمکی حقیقی ہے۔

جاپان کے وزیراعظم نے بھی شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی توہین قرار دیا ہے جب کہ روس نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف طاقت کا استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔
Load Next Story