عمران خان کی پوری سیاست انتشاراورفسادپرمبنی ہےرانا ثنااللہ

عمران خان نے 3 سال صرف وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر ہی ضائع کردئے ہیں، رانا ثنااللہ

عمران خان کی سیاست کا آخری وقت آگیا ہے وہ اب  ذہنی علاج کے معالج سے رابطہ کریں، صوبائی وزیرقانون : فوٹو : فائل

پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران کی پوری سیاست انتشار اور فساد پر مبنی ہے وہ ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے پاناما کا جوبھی فیصلہ دیا اگراُس فیصلے پراعتراض ہوتا توعدالت سے رجوع کرتے لیکن ہم نے سپریم کورٹ کے فیصلےکو من وعن تسلیم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین اور وزیراعظم پر الزامات لگانے والوں نے بھی کہا تھا کہ وہ بھی عدالت عظمیٰ کا فیصلہ قبول کریں گے لیکن فیصلہ آتے ہی عمران خان کا ذہنی توازن خراب ہوگیا اور انہوں نے وزیراعظم کے سماجی بائیکاٹ کی بات کی یہ بات اگر کوئی بھارتی کرتا توسمجھ میں آنے والی تھی اپنے ہی وزیراعظم کے سماجی بائیکاٹ کی بات ایک احمق اور پاگل انسان ہی کرسکتا ہے عمران خان ذہنی علاج کے معالج سے رابطہ کریں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کو 10 ارب تو دور10 روپے بھی نہیں دیئے جاسکتے

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کوئی کام نہیں اس لئے وہ جلسے اور دھرنے پر زور دیتے ہیں انہوں نے گزشتہ تین سال سے ملک میں افراتفری پھیلا رکھی ہے، پارلیمنٹ پوری قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے لیکن عمران خان نے پاکستان کے دارالحکومت کو بھی لاک ڈان کرنے کی کوشش ہے، ان کی پوری سیاست انتشار اور فساد پر مبنی ہے وہ ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ نوازشریف کے عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے عمران خان کو چاہئے کہ وہ عوام کا دل کام کرکے جیتیں ان کے پاس صرف ایک سال باقی بچاہے انہوں نے 3 سال صرف وزیراعظم سے استعفے کے مطالبے پر ہی ضائع کردئے ہیں اور لگتا ہے کہ عمران خان کی سیاست کا آخری وقت آگیا ہے، لاہورہائیکورٹ کے وکلا استعفے کی باتیں نہیں کرتے بلکہ حامد خان گروپ نے یہ پروپیگنڈا جاری کررکھا ہے۔
Load Next Story