اذلان شاہ ہاکی کپ برطانیہ اور بھارت کا مقابلہ 22 سے برابر

انگلش ٹیم نے دوبار برتری پانے والے بھارت کو فتح سے محروم رکھا۔

انگلش ٹیم نے دوبار برتری پانے والے بھارت کو فتح سے محروم رکھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
اذلان شاہ ہاکی کپ میں بھارت اور برطانیہ کا مقابلہ 2-2 گول سے برابری پر تمام ہوگیا۔


اذلان شاہ ہاکی کپ میں بھارت اور برطانیہ کا مقابلہ 2-2 گول سے برابری پر تمام ہوگیا۔ انگلش ٹیم نے دوبار برتری پانے والے بھارت کو فتح سے محروم رکھا، بلو شرٹس کیلیے کھیل کا پہلا گول 19ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ نے بنایا، 6 منٹ بعد انگلش ٹیم کے جوابی حملے میں ٹام کارسن نے حساب چکتا کردیا، بھارت نے 48ویں منٹ میں مندیپ سنگھ کے گول کی بدولت دوبارہ برتری لی لیکن اس کا بھی خاتمہ 52ویں منٹ میں ایلن فوریسٹ کے ہاتھوں ہوگیا۔
Load Next Story