کامران فیصل کی موت نے ملک کو ہلا کررکھ دیارحمن ملک

عدالتی کمیشن شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ

عدالتی کمیشن شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کامران فیصل کی موت پر وفاقی حکومت نے شکوک و شبہات دور کرنے کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دے دیا ہے۔

جسٹس ر جاوید اقبال کی سربراہی میں کمیشن قتل کی تحقیقات کرے گا منظر امام کے قتل کا واقعہ معمولی نہیں، ایم کیو ایم نے منظر امام کے قتل پر صبر کا مظاہرہ کیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ کامران فیصل کی موت نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے ان کی موت بہت بڑا دھچکا ہے ،کامران فیصل کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، انھوں نے کہا کہ حکومت کامران فیصل قتل کیس میں شکوک و شبہات سے بچنے کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جو کہ جسٹس ر جاوید اقبال کی سربراہی میں قتل کی تحقیقات کرے گا۔




رحمن ملک نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے رکن منظر امام کا قتل معمولی واقعہ نہیں ہے، اپنے رکن کے قتل پر ایم کیو ایم نے صبر کا مظاہرہ کیا،انھوں نے کہا کہ الطاف حسین اور اسفند یار ولی کا رابطہ بھی ایک مثبت قدم ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ رات کوئٹہ میں ایف سی نے اچھی کارروائی کی ہے، انھوں نے کہا کہ اب بیان بازی نہیں انتخابات کی تیاری ہونی چاہیے اور اس وقت سب کی نظریں انتخابات پر ہونی چاہئیں۔

Recommended Stories

Load Next Story