خالد لطیف کو پیش ہونے کیلئے وارننگ جاری

اوپنر پی ایس ایل فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات میں رکاوٹ بن رہے ہیں،پی سی بی

اوپنر پی ایس ایل فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات میں رکاوٹ بن رہے ہیں،پی سی بی . فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث خالد لطیف کو پیش ہونے کیلئے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 مئی کو حاضر نہ ہوئے تو کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے 17 اپریل کو نوٹس کے ذریعے آرٹیکل 4.3 کے تحت 2 کرکٹرز کو مزید باز پرس کیلیے دوبارہ طلب کرلیا تھا، شاہ زیب حسن تو 27 اپریل کو حاضر ہوگئے لیکن خالد لطیف نے اینٹی کرپشن یونٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پیش ہونے سے انکار کردیا، انہوں نے 24 اپریل کو ہی بورڈ کو لکھے گئے خط میں اپنے تحفظات ظاہر کردیئے تھے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :خالد لطیف کا ٹریبیونل کے سامنے پیش ہونے سے انکار

گزشتہ روز پی سی بی نے خالد لطیف کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوپنر پی ایس ایل فکسنگ کے حوالے سے تحقیقات میں رکاوٹ بن رہے ہیں، اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنے قواعد وضوابط کے مطابق خالد لطیف کی ہر درخواست پر بڑے مثبت انداز میں تعاون کیا ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ انہوں نے کارروائی میں رکاوٹیں ڈالنے کا رویہ اختیار کررکھا ہے، خالد لطیف کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہر صورت 2مئی کو پیش ہوں، ورنہ کوڈ آف کنڈکٹ کی مزید خلاف ورزیوں کے مرتکب قرار دیئے جائیں گے۔
Load Next Story