رحمن ملک کی دبئی میں گورنرسندھ اوررابطہ کمیٹی سے ملاقات
جرائم پیشہ عناصرکی کارروائیوں کیخلاف مؤثرکارروائی نہ کیے جانے پرمتحدہ کے تحفظات
ISLAMABAD:
وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباداورایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گزشتہ روزدبئی میں ملاقات کی۔ملاقات میں گورنرسندھ کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انیس قائم خانی، رضاہارون،انیس ایڈووکیٹ، قاسم علی رضا،محمدانور، طارق میر، بابرغوری اورعادل صدیقی نے شرکت کی۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال پرغورکیاگیا اور اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ دونوں جماعتیں ملک میں جمہوریت کے استحکام اورملک کی ترقی کیلیے مشترکہ کوششیں اورتعاون جاری رکھیںگی۔
ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے پاکستان خصوصاً کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال پر اپنی سخت تشویش کااظہارکیااورشہرمیںسرگرم پرچی اور بھتہ مافیا کی جانب سے تاجروں،صنعتکاروں،دکانداروں اورعام شہریوں کوبھتہ کی پرچیاں دینے،انھیں ہراساں کرنے،رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ان کی فیکٹریوں،کاروباری مراکز، دکانوں اور گھر وں پر دستی بموں سے حملے کرنے، تاوان کی غرض سے اغواکرنے،بھتہ اورتاوان ادانہ کرنے پرمعصوم شہریوں کوقتل کرنے،
ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل اوردہشت گردی کی دیگر وارداتوں اوران کی روک تھام کیلیے حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروںکی جانب سے مؤثرکارروائی نہ کیے جانے پر سخت تحفظات کا اظہارکیا اور رحمن ملک سے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کراچی کے تاجروں،صنعتکاروںاور دکانداروںسمیت تمام شہریوںکی جان ومال کوتحفظ دے اوربھتہ مافیاکے خلاف بھرپورکارروائی کی جائے۔
رحمن ملک نے رابطہ کمیٹی کویہ یقین دلایاکہ حکومت بھتہ،پرچی مافیا اوردیگرجرائم پیشہ افرادکے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیازکارروائی کر ے گی اورکراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے اپنابھرپورکرداراداکرے گی۔