تینوں بیٹے پی پی میں شامل جنوبی خطے کوعلیحدہ شناخت ملے گی گورنر پنجاب
صدر اور بلاول بھٹو زرداری کی امیدوں پر پورا اتر نے کی کوشش کرونگا،جلسے سے خطاب
ISLAMABAD:
گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے محمود اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹے گورنر ہائوس کے دروازے عوام کیلیے کھلے ہیں۔
بہاولپور ڈویژن سمیت جنوبی پنجاب کو بہت جلد اپنی علیحدہ شناخت ملے گی اور جلد صوبے کا قیام ہوگا۔ اتوار کو رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر بنا کر جس اعتماد کا اظہار کیا میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔ میں نے مراعات لیں نہ پروٹوکول، یہی وجہ ہے کہ کہیں بھی ٹریفک بلاک نہیں ہوئی۔
دہشت گردی کے خاتمے کیلیے سب کو متحد ہونا ہوگا۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ طاقت کا سرچشمہ عوام کو قرار دیا ہے بھٹو نظریئے کا نام ہے جسے عوام سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ انھوں نے کہا کہ نئے صوبے پر بنائے گئے کمیشن جلد اپنی رائے دیگا اور موجودہ حکومت ہی الگ صوبے کے قیام کا اعلان کریگی۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے قیام کی مخالفت کرنیوالے جلد بے نقاب ہونے والے ہیں۔ میں نے آئین کی پارسائی کی اور اپنا عہدہ قربان کیا' وعدہ کرتا ہوں آئندہ انتخابات صاف وشفاف ہونگے۔ انھوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری کی جانب سے کئے جانیوالے لانگ مارچ میں سیاسی جماعتوں نے بھر پور پختگی کا اظہار کیا جس کے باعث کسی تیسری قوت کو اقتدار پر قبضہ کی جرات نہیں ہوئی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی موجودگی میں ان کے صاحبزادوں ایم این اے مخدوم سید مصطفی محمود اور ایم پی اے مخدوم سید مرتضیٰ محمود اور علی مرتضیٰ محمود نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے انکے صاحبزادوں کو بلاول بھٹو زرداری کا ہر اول دستہ قرار دیا۔ جلسہ عام سے تحریک صوبہ بحالی بہاولپور کے سیکرٹری جنرل و امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر' فاروق عزیز گجر' سردار حبیب الرحمن خان گوپانگ' مختار احمد جام' مسعود صادق نے بھی خطاب کیا۔