کیوبا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ 39 افراد ہلاک
مسافر طیارے میں 8 فوجی اہلکار بھی سوار تھے جب کہ آرمڈ فورسز نے حادثے کی تحقیقات شروع کردیں۔
KARACHI:
کیوبا کے صوبہ پینار ڈیل راؤ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 39 مسافر ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیوبن ایئرلائن ایروگوائیوٹا کے مسافر طیارے اے این 26 نے باراکوا ایئرپورٹ سے پرواز بھری جو ٹیک آف سے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوگیا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں عملے سمیت 39 افراد سوار تھے جو کہ سمندری حدود میں گر کر تباہ ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ جس مقام پر گرا وہاں زمینی رسائی نہیں اس لئے طیارے میں سوار کسی بھی مسافر کے زندہ بچ جانے کا کوئی امکان نہیں جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
دوسری جانب سرکاری ٹی وی کے مطابق طیارے میں 8 فوجی اہلکار بھی سوار تھے جب کہ منسٹری آف ریولیشنری آرمڈ فورسز نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔