توقیرصادق کی گرفتاری کیلیے پنجاب پولیس کی ٹیم ابوظبی روانہ
انٹرپول نے توقیرصادق کوابوظبی تک محدودکردیاہے۔
اربوں روپے کے کرپشن اسیکنڈل میںملوث بیرون ملک روپوش اوگرا کے سابق چیئرمین توقیرصادق کی گرفتاری کے لیے پنجاب پولیس کی ٹیم ابوظبی روانہ ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے پنجاب پولیس کے سینئرافسر نے رابطہ کرنے پر بتایاکہ پولیس ٹیم جس کی قیادت محکمہ انسداددہشت گردی راولپنڈی کے ایس پی رانا شاہد پرویزکررہے ہیں۔ابوظبی روانہ ہوگئی ہے جہاں وہ ملزم کی گرفتاری اور وطن منتقلی کیلیے نیب کی معاونت کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی ٹیم توقیرصادق کی گرفتاری کیلیے ابوظبی میں ہے، ٹیم انٹرپول کیساتھ قانونی امورطے کررہی ہے،قانونی امورطے ہوتے ہی توقیرصادق کونیب ٹیم کے حوالے کیے جانیکاامکان ہے، انٹرپول نے توقیرصادق کوابوظبی تک محدودکردیاہے۔
ادھرراولپنڈی کی احتساب عدالت نمبرایک کے جج شاہد نصیرآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کے سابق چیئرمین توقیرصادق اور ممبرفنانس کمال فریدبجارانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اجراکیس کی (آج)پیرکودوبارہ سماعت کرینگے گزشتہ سماعت پر عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں 21جنوری تک توسیع کردی تھی ۔