100 روزہ صدارت میں ایک کے بعد ایک انتخابی وعدہ پورا کیا ڈونلڈ ٹرمپ
آئندہ 2 ہفتوں میں ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا جائے گا، ٹرمپ
AUCKLAND:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دور صدارت کے 100 روز مکمل ہونے پر کہا ہے کہ دور صدارت بہترین جا رہا ہے اور اس دوران ایک کے ایک انتخابی وعدہ پورا کیا۔
دور صدارت کے 100 روز مکمل ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست پینسلونیا میں ریلی سےخطاب میں میں ایک بار بھر میڈٰیا پر بھرپور تنقید کی اور کہا واشنگٹن کا میڈیا ان کے خلاف بے جا تنقید کرتا ہے اور عوام کو ان کی کامیابیاں نہیں بتاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہو گا، انہوں نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار بنانے کا عزم بھی دہرایا اور ڈیموکریٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں ان کے پاس لیڈرشپ موجود نہیں ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا دور صدارت بہترین جا رہا ہے اور عوام سے کئے گئے وعدے ایک ایک کر کے پورے کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے 100 دنوں میں ایک لاکھ 75 ہزار نئی نوکریاں فراہم کیں اور آئندہ دنوں میں 6 لاکھ سے زائد نئی نوکریاں دی جائیں گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں کو دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت نہیں کی اور وہ 1981 میں رونالڈ ریگن کے بعد اس سالانہ تقریب میں شامل نہ ہونے والے پہلے صدر ہیں۔
سابق صدر رونالڈ ریگن گولی لگنے کے باعث گولی لگتنے کے باعث ناگامہ نگاروں کے سالانہ عسائیے میں شرکت نہیں کر سکے تھے لیکن ٹرمپ نے صحافیوں کی تنقید کی وجہ سے عشائیے میں شرکت نہیں کی۔
ٹرمپ کی صدارت کے 100 دن مکمل ہونے پر موسمیاتی تبدیلی کے خلاف واشنگٹن میں مظاہرہ کیا گیا جس میں ہالی وڈاداکار لیونارڈو ڈی کیپریونے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بھی متعدد ریلیاں نکالی گئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کہنا تھا کہ کہ آنے والے 2 ہفتوں میں ایک بڑا فیصلہ لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے ماحولیاتی تبدیلی کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکا کو پیرس معاہدے سے الگ کر دیں گے۔