گورنر راج کیخلاف بلوچستان کے کئی شہروں میں مظاہرے دھرنے

کوئٹہ میں متحدہ پارٹیز ایکشن کمیٹی نے ریلی نکالی، صوبائی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا

کوئٹہ میں متحدہ پارٹیز ایکشن کمیٹی نے ریلی نکالی، صوبائی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا فوٹو: فائل

بلوچستان میں گورنر راج کیخلاف کئی شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

کوئٹہ میں متحدہ پارٹیز ایکشن کمیٹی نے ریلی نکالی اور دھرنا دیا جس میں جمعیت علمائے اسلام ف، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی اور پیپلز پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ سینیٹر حافظ حمداللہ اور دیگر رہنمائوں نے کہا کہ بلوچستان میں گورنر راج اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیوں کی ایماء پر نافذ کیا گیا۔ سانحہ علمدار روڈکو محض جواز کے طور پر استعمال کیا گیا۔ مقررین نے کہاکہ حالات تو دیگر صوبوں میں بھی خراب ہیں پھر وہاں گورنر راج نافذ کیوں نہیں کیا گیا۔




 

اس موقع پر حافظ حمداللہ نے اعلان کیا کہ گورنر راج کیخلاف 25 جنوری کو صوبہ بھر میں شٹر ڈائون اور یکم فروری کو پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔ چاغی، مچھ، چمن اور ڈیرہ مراد جمالی میں بھی ریلیاں نکالی گئیں۔دریں اثنا 18ارکان کی ریکوزیشن پر بلوچستان اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج ہوگا جس میں گرما گرمی کا خدشہ ہے۔
Load Next Story