خالد لطیف کی اینٹی کرپشن ٹربیونل کے سامنے پیشی پر مشروط آمادگی

اینٹی کرپشن یونٹ پر اعتماد ہے لیکن اس کے سربراہ کرنل (ر) اعظم پر اعتماد نہیں، خالد لطیف

اینٹی کرپشن یونٹ پر اعتماد ہے لیکن اس کے سربراہ کرنل (ر) اعظم پر اعتماد نہیں، خالد لطیف۔ فوٹو: فائل

لاہور:
اسپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل کرکٹر خالد لطیف نے 2 مئی کو اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیشی پر مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔

پی سی بی کے نام لکھے گئے خط میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اینٹی کرپشن یونٹ پر اعتماد ہے لیکن اس کے سربراہ کرنل (ر) اعظم پر اعتماد نہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ کرنل اعظم غلط بیانی کر رہے ہیں، انہوں نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور جھوٹے الزامات لگا کر میرا کیریئر تباہ کر دیا ہے، چیئرمین پی سی بی کرنل اعظم کو میرے کیس سے الگ کریں۔ 2 مئی کی پیشی پر کرنل اعظم تفتیشی ٹیم کا حصہ ہوئے تو باقاعدہ احتجاج کروں گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : خالد لطیف کو پیش ہونے کیلئے وارننگ جاری

گزشتہ روز بھی خالد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے ٹریبونل کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا تھا تاہم پی سی بی نے خط میں لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ ہر صورت میں 2 مئی کو پیش ہوں، ورنہ کوڈ آف کنڈکٹ کی مزید خلاف ورزیوں کے مرتکب قرار دیئے جائیں گے۔
Load Next Story