پاکستان نے آسٹریلین جونیئر ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

10 ٹیموں پر مشتمل چیمپئن شپ میں نوید عالم مجموعی طور پر5گولز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ گول اسکورررہے

10 ٹیموں پر مشتمل چیمپئن شپ میں نوید عالم مجموعی طور پر5گولز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ گول اسکورررہے . فوٹو : فائل

پاکستان نے آسٹریلین جونیئر ہاکی چیمپئن شپ جیت لی احمد ندیم نے 2 جب کہ نوید عالم نے ایک گول کیا۔

ہوبارٹ میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستانی ٹیم خطرناک موڈ میں دکھائی دی اور 8 میچز میں سے 7 میں کامیابی سمیٹی، جب کہ واحد شکست سے دوچار کرنے والی ٹیم ساﺅتھ ویلز کو فائنل میں ہراتے ہوئے بدلہ چکا دیا۔ فائنل کے ہیرو ساہیوال کے احمد ندیم نے مسلسل 2گول کرکے پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کی۔ 13 ویں منٹ میں نوید عالم نے پہلا گول کیا، 24 ویں منٹ میں احمد ندیم نے پنالٹی کارنر پر گیند کو جال کے اندر پھینک کر پاکستان کی برتری 0-2 کردی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :برطانیہ اور بھارت کا مقابلہ 2-2 سے برابر

دوسرے ہاف کے ابتدائی 10 منٹوں میں بھی پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ، 44ویں منٹ میں احمد ندیم نے ساتھی کھلاڑی کے پاس پر انفرادی طور پر دوسرا اور مجموعی طور پر تیسرا گول کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ 3 گول کے خسارے میں جانے کے باوجود ساﺅتھ ویلز ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور میچ میں ایک بار پھر واپس آنے کی پوری کوشش کی اور صرف 5 منٹوں میں2 گول کرکے پاکستان کےلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ 60ویں منٹ میں اہرن ہیزل اور 5 منٹ بعد ڈینی رچرڈ نے گول کیے۔ آخری پانچ منٹوں میں دونوں ٹیمیں مزید گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

10 ٹیموں پر مشتمل چیمپئن شپ میں نوید عالم مجموعی طور پر5گولز کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ گول اسکورر بھی رہے۔ ہیڈ کوچ کامران اشرف نے کہا آسٹریلوی ٹیموں کو انہی کی سرزمین پر ہرانا کسی کارنامے سے کم نہیں ہے، یہ ہمارے لئے بہت بڑی کامیابی ہے، ہم آسٹریلیا میں تجربہ حاصل کرنے کے لئے آئے اور اب چیمپئن بھی ہیں۔
Load Next Story