ایفی ڈرین کیس عالمی انسداد منشیات بورڈ کا اگلے ماہ پاکستان مشن بھیجنے کا اعلان
تین رکنی مشن حکام سے ملاقاتیں کرکے کیس کی تفتیش میں ہونے والی...
عالمی انسداد منشیات بورڈنے پاکستان کے باربار انکارکے باوجود ایفی ڈرین ڈرگ کیس کا جائزہ لینے کیلیے 10 ستمبرکوایک تین رکنی مشن یکطرفہ طورپرہی پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیاہے۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق عالمی انسداد منشیات بورڈ نے اپنے حتمی فیصلے سے وزارت نارکوٹکس کنٹرول کو تحریری طورپر آگاہ کردیا ہے۔
عالمی انسداد منشیات بورڈ نے2011 ء میں پاکستان سے ایفی ڈرین ڈرگ بڑے پیمانے پر ایران اورآسٹریلیا اسمگل کیے جانے کی شکایات پر اپنا مشن پاکستان بجھوانے کا فیصلہ کیاتھا لیکن پاکستا ن حکومت کی طرف سے دورے کی باربارتاریخ تبدیل کرنے کی وجہ سے اس میں تاخیر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق عالمی انسداد منشیات بورڈ نے اب اپنے طورپر اپنا مشن 10 ستمبر سے چھ روزہ دورے پر پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا ہے۔
عالمی انسداد منشیات بورڈ نے پاکستان حکومت کولکھے گئے تازہ ترین خط میں مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے اس کے مشن کی ایفی ڈرین کوٹاکیس کی تحقیقات کرنے والے حکام سے تفصیلی ملاقاتوں کا انتظام کرے۔ ایفی ڈرین ڈرگ گزشتہ چند ماہ سے پاکستان کے سیاسی اورصنعتی حلقوں میں زیر بحث ہے ۔ 2011 میں جب ایفی ڈرین کوٹاکیس منظرعام پر آیا توکسی کے وہم وگمان میں بھی نہیںتھا کہ بظاہرعام نوعیت کا دکھائی دینے والایہ کیس آگے جاکر انتہائی سنگین ہوجائے گا ۔
معاملہ2011 میں اس وقت مزید سنگین ہوگیا جب عالمی انسدا دمنشیات بورڈ نے حکومت پاکستان کووارننگ جاری کی کہ ایران اورآسٹریلیاسمیت کئی ممالک نے شکایت کی ہے کہ ان کی مارکیٹوں میں پاکستان سے نشہ آورایفی ڈرین ڈرگ اسمگل کی جا رہی ہے ۔عالمی انسداد منشیات بورڈ کی وارننگ ایسے وقت میں جاری کی گئی جب پاکستان عالمی سطح پربڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے باعث شدیدمشکلات کا شکارہے۔
عالمی انسداد منشیات بورڈکی وارننگ کے پیش نظر پاکستان میں اے این ایف نے ایفی ڈرین ڈرگ کیس کے مختلف کرداروں سے پوچھ گچھ کا عمل شروع کیا لیکن کئی بڑوں پر ملوث ہونے کے الزام کی وجہ سے اس کیس کی تحقیقات میںکوئی خاطرخواہ پیش رفت نہیں ہوپارہی،عالمی انسداد منشیات بورڈ کی طرف سے پاکستان کے متعلقہ اداروںکو گزشتہ چند ماہ میں لکھے گئے خطوط اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عالمی انسداد منشیات بورڈ کوایفی ڈرین ڈرگ کیس کے حوالے سے سنگین تشویش لاحق ہے۔
اسی صورتحال کے پیش نظرعالمی انسداد منشیات بورڈ کامشن اس کیس میں اب تک ہونے والی تحقیقات کا جائزہ لینے کیلیے 10ستمبر کواسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ عالمی انسداد منشیات بورڈ کا جائزہ ایفی ڈرین ڈرگ کیس کی تحقیقات کرنے والے ادارے اے این ایف کے حکام سے بھی ملاقات کرنے کاخواہاں ہے
لیکن ابھی تک پاکستانی حکام اس حوالے سے گومگو کاشکارہیں انھیں خدشہ ہے کہ اے این ایف کے حکام کہیں عالمی انسدادمنشیات بورڈ کے مشن کو کوئی ایسی انفارمیشن فراہم نہ کردیں جس سے اس کیس میں ملوث بڑوں کو بچانا مشکل ہوجائے۔