ڈان لیکس کے حوالے سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان

حکومت عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد اپنے جاری نوٹیفکیشن میں ممکنہ تبدیلی یا نیا نوٹیفکیشن جاری کرسکتی ہے۔

حکومت عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد اپنے جاری نوٹیفکیشن میں ممکنہ تبدیلی یا نیا نوٹیفکیشن جاری کرسکتی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
حکمراں مسلم لیگ کی وفاقی حکومت نے طے کیا ہے کہ وفاق کی جانب سے ڈان لیکس کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پرقانون کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا اور اس معاملے پر عسکری قیادت کی مشاورت اور ان کو اعتماد میں لیکر مزید اقدام کیے جائیں گے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت ڈان لیکس کے معاملے پر جلد عسکری قیادت کو اعتماد میں لے گی اور ان کے تحفظات کا بغور جائزہ لیا جائے گا اور قانون کے مطابق ان تحفظات کو دور کیا جائے گا تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے ڈان لیکس کے معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اگر ضروری ہوا تو اس میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی ایکشن بھی لیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد اپنے جاری نوٹیفکیشن میں ممکنہ تبدیلی یا نیا نوٹیفکیشن جاری کرسکتی ہے جبکہ حکومتی سطح پر طے ہوا ہے کہ اس معاملے کو جلد ازجلد رابطے اور باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔
Load Next Story