ملالہ یوسف زئی کو اٹلی کی اعزازی شہریت سے نواز دیا گیا

اٹلی میں پاکستان کی سفیر تہمینہ جنجوعہ نے ملالہ کی اعزازی شہریت کا سر ٹیفیکیٹ وصول کیا

اٹلی حکومت نے ملالہ کو امن کا نوبل پرائز دینے کی بھی سفارش کی ہے فوٹو: فائل

پاکستان کی بہادر لڑکی اور طالبان کا نشانہ بننے والی ملالہ یوسف زئی کو اٹلی کی اعزازی شہریت سے نواز دیا گیا ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹلی کی حکومت نے خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے لئے جدو جہد کرنے والی پاکستانی بچی ملالہ یوسف زئی کو اٹلی اعزازی شہریت دے دی ہے۔

روم میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ایک اجلاس میں ملالہ کی اعزازی شہریت کا سر ٹیفیکیٹ اٹلی میں پاکستان کی سفیر تہمینہ جنجوعہ نے وصول کیا جبکہ اٹلی حکومت نے ملالہ کو امن کا نوبل پرائز دینے کی بھی سفارش کی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story