رینٹل پاور کیس وزیراعظم نے فیصلے کیخلاف نظرثانی کی درخواست واپس لے لی

وزیراعظم کے وکیل وسیم سجاد نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہا ان کا موکل نظرثانی کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے

وزیراعظم کے وکیل وسیم سجاد نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہا ان کا موکل نظرثانی کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے رینٹل پاور کیس فیصلے کےخلاف نظرثانی کی درخواست واپس لےلی۔


چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے رینٹل پاور کیس کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت وزیراعظم کے وکیل وسیم سجاد نے موقف اختیار کیا کہا ان کا موکل نظرثانی کی درخواست واپس لینا چاہتا ہے جس پر عدالت نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرلی۔

واضح رہے کہ عدالت نے 15 جنوری کو وزیراعظم سمیت رینٹل پاور کیس کے تمام 17 ملزموں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story