قبائلی عمائدین نے سانحہ باڑہ کےحوالے سے 5 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا

جرگے میں وزیر اعظم کے نامزد سینیٹر عباس آفریدی اور منیر اورکزئی کو ثالث مقرر کرنے کی توثیق کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

جرگے میں وزیر اعظم کے نامزد سینیٹر عباس آفریدی اور منیر اورکزئی کو ثالث مقرر کرنے کی توثیق کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ فوٹو اے ایف پی

قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگے نے سانحہ باڑہ کےحوالےسے پولیٹیکل انتظامیہ کو5 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا۔


خیبر ہاؤس پشاور میں ہونیوالے جرگے میں مقبلی خان، ملک وارث آفریدی اور ملک حنان سمیت خیبر ایجنسی کے دیگر مشران نے شرکت کی، جرگے میں پولیٹیکل انتظامیہ کو باڑہ بازار کھولنے، قتل کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری ، بے گناہ لوگوں پر شیلنگ بند کرنے اور گرفتار افراد کو رہا کرنے کے مطالبات پیش کئے گئے۔

جرگے میں وزیر اعظم کے نامزد سینیٹر عباس آفریدی اور منیر اورکزئی کو ثالث مقرر کرنے کی توثیق کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story