بھارتی گجرات فسادات21ملزمان کو عمر قید بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سمیت61افراد بری

ملزمان پر2002ء میں بھارتی گجرات میں ایک ہی خاندان کے11افرادکو قتل کرنیکا الزام تھا

احمد آباد:گجرات کے فسادات میں ملوث ملزمان کو عدالت سے سزا کے بعد پولیس اہلکار جیل لے جارہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)

KARACHI:
بھارت میں 2002 کے گجرات فسادات کے مقدمے میں گجرات ہائی کورٹ نے22 افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے 21 ملزمان کو عمرقیدکی سزا اورایک پولیس انسپکٹرکو ایک سال قیدکی سزا سنا دی ہے،


گجرات ہائی کورٹ نے بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سمیت61 افرادکو بری کردیا ہےان افراد پر 2002 میں گجرات کے ضلع مہسنا میں ایک خاندان کے11افرادکے قتل کا الزام تھا۔ 28 فروری 2002 کو ریاست گجرات کے ضلع مہسنا کے ڈپڈا دروازہ کے علاقے میں فسادیوں کے ہجوم نے 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11افراد کو ہلاک کردیا تھا، بعد میں لاشوں کو جلادیا گیا تھا۔ مجرم قراردیے گئے 22 میں سے 21 افراد کو قتل کی کوشش کا مجرم قرارد دیا گیا ،

کسی کو بھی قتل کا مجرم قرار نہیں دیا گیا، ایک پولیس انسپکٹر کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے کا مجرم قراردیا گیا ہے، بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی پرہلاد گوسا کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا ہے، ابتدائی طور پر 3 خواتین سمیت 83 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
Load Next Story