جے یوآئیف اورفنکشنل لیگ کا سندھ میں الیکشن مل کرلڑنے کا فیصلہ

ن لیگ ،نیشنل پیپلزپارٹی، عوامی تحریک سمیت دیگر جماعتوں سے سندھ کی سطح پر گرینڈ الائنس تشکیل دیاجائے گا،امتیاز شیخ

ملسم لیگ(ن)،نیشنل پیپلزپارٹی، عوامی تحریک سمیت دیگر جماعتوں سے سندھ کی سطح پر گرینڈ الائنس تشکیل دیاجائے گا،امتیاز شیخ فوٹو : فائل

مسلم لیگ فنکشنل اور جے یو آئی (ف) نے سندھ میں آئندہ انتخابات مل کر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے

جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں نے کراچی میں فنکشنل لیگ کے رہنما امتیازشیخ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اصولی فیصلہ کیا کہ سندھ میں دونوں جماعتیں انتخاب مل کرلڑیں گے جس کے لئے سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فنکشنل لیگ کے جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے کہا کہ بہت جلد مسلم لیگ(ن) ،نیشنل پیپلزپارٹی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، عوامی تحریک سمیت دیگر جماعتوں سے سندھ کی سطح پر گرینڈ الائنس تشکیل دیاجائے گا جسے بعد میں ملکی سطح تک وسیع کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہر جماعت سے دو ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹی فکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف جلد عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔

جے یوآئی (ف) کے سینیٹر خالد محمود سومرونے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف ووٹ کویکجا کرنے کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے، موجودہ حکومت ایزی لوڈ پر چل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس اتحاد میں پیپلزپارٹی(شہید بھٹوگروپ) کو بھی شامل کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story