خورشید شاہ اور فضل الرحمن کے چیمبر اخراجات میں اضافہ ہو گا
اپوزیشن لیڈر کے لیے 15، چیئرمین کشمیر کمیٹی کے لیے 53 لاکھ اضافہ تجویز
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اگلے مالی سال 2017-18 کے بجٹ میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے چیمبر اور قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کے چیمبرز کے اخراجات میں اضافے کی تجویز ارسال کر دی ہے۔
ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کیلیے گزشتہ مالی سال کی نسبت15لاکھ 86ہزار روپے کا اضافہ تجویزکیا گیا۔گزشتہ مالی سال 2016-17 کے دوران اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کیلیے16کروڑ 21لاکھ 5 ہزار روپے مختص کیے گئے تھے جسے بڑھا کر17کروڑ 80 لاکھ ایک روپے تک کرنے کی تجویزارسال کی گئی ہے۔
دوسری جانب کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کے چیمبرکیلیے 2016-17 کے سالانہ بجٹ میں 53لاکھ 12ہزار روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا، گزشتہ مالی سال کے دوران 6کروڑ 67لاکھ 80 ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ اگلے مالی سال کے بجٹ کیلیے قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے عملے کے اخراجات کی مد میں 5 کروڑ 79 لاکھ 16 ہزار مختص کرنے کی تجویز ہے۔