ڈان لیکس رپورٹ طارق فاطمی نے اپنے اوپر عائد الزامات مسترد کردیئے

50 سال ملک کی خدمت کرنے والے کے لئے الزامات تکلیف دہ ہیں، طارق فاطمی

ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہوں، طارق فاطمی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے وزیراعظم کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر لگائے تمام الزامات کو بے بنیاد قراردے دیا ہے، وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ 50 سال ملک کی خدمت کرنے والے کے لئے الزامات تکلیف دہ ہیں تاہم ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہوں جب کہ پاکستان اور سفارت کاری کے ساتھ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : ڈان لیکس کی رپورٹ پر طارق فاطمی عہدے سے برطرف



واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم نواز شریف نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات کی منظوری دی تھی جس کے تحت طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا، اس کے علاوہ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسر راؤ تحسین کے خلاف بھی ای ڈی رولز 1973 کے تحت کارروائی کی منظوری دی تھی۔
Load Next Story