لیجنڈ کرکٹر سرگیری سوبرز کا مصباح اور یونس کو خراج تحسین

گیری سوبرز نے مصباح الحق اور یونس خان کی پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات کو سراہا

گیری سوبرز نے مصباح الحق اور یونس خان کی پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات کو سراہا۔ فوٹو : فائل

لیجنڈ کرکٹر سر گیری سوبرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور نوجوان کرکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جب کہ گیری سوبرز نے خصوصی طور پر مصباح الحق اور یونس خان کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہا۔

لیجنڈ ویسٹ انڈین کرکٹر سر گیری سوبرز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا اور پلیئرز سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کے نوجوان کرکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور خصوصی طور پر مصباح الحق اور یونس خان کی پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات کو سراہا جبکہ مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔



 


اس خبر کو بھی پڑھیں : مصباح الحق سب سے زیادہ چھکے لگانے والے ٹیسٹ کپتان

گیری سوبرز نے کھلاڑیوں کے ساتھ تجربات بھی شیئر کیے اور انہیں مفید مشوروں سے بھی نوازا۔ پاکستانی پلیئرز لیجنڈ کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے سر گیری سوبرز کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : یونس خان کا ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ ساز کارنامہ



گیری سوبرز کو کرکٹ کی تاریخ کا عظیم آل راﺅنڈر شمار کیا جاتا ہے، انہوں نے 21 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ میں365 رنز ناٹ آﺅٹ کھیل کر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنایا، دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ ریکارڈ کسی اور ٹیم کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان ٹیم کے خلاف ہی بنایا تھا۔ انہوں نے 93 ٹیسٹ میچز میں 57.78 کی شاندار ایوریج سے 8032 رنز اسکور کر رکھے ہیں جبکہ 235 وکٹیں بھی ان کے نام ہیں۔ وہ بائیں ہاتھ سے روایتی اسپن بولنگ کے ساتھ کلائی سے بھی اسپن کرتے رہے جبکہ وہ لیفٹ آرم میڈیم پیسر کے طور پر بولنگ کا آغاز بھی کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک شاندار فیلڈر بھی تھے اور ان کا شمار جدید کرکٹ کے بانیوں میں کیا جاتا ہے۔
Load Next Story